ہرنائی: شاہرگ کلی امبو ایریا سے نوجوان لڑکی اور لڑکے کی لاشیں برآمد
ہرنائی (نمائندہ خصوصی) شاہرگ کلی امبو ایریا سے ایک نوجوان لڑکی اور لڑکے کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ لیویز کنٹرول روم کے مطابق اطلاع ملنے پر شاہرگ لیویز فورس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر سول ہسپتال شاہرگ منتقل کردیا۔
لیویز کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت فیض اللہ ولد قاہر قوم نورزئی سکنہ بوستان ضلع پشین، عمر تقریباً 22 سال اور ثمینہ بی بی ولد عبدالسلام قوم سلیمان خیل سکنہ حال شاہرگ، عمر تقریباً 23 سال کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ابتدائی طور پر قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم لیویز فورس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔