ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں بھارتی پراکسی گروہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے ایف سی ہیڈکوارٹرز پر خودکش اور حملے کی کوشش کی۔ حملہ آور نے بارود سے بھری سوزوکی گاڑی ہیڈکوارٹر کے داخلی دروازے سے ٹکرا دی۔ پیچھے سے آنے والی سفید ڈبہ کیری میں موجود دہشت گردوں نے بھی ایف سی ہیڈکوارٹرز میں داخل ہونے کی کوشش کی، مگر فرنٹیئر کور (FC) کے جوانوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
حملے کے دوران دو ایف سی اہلکار زخمی ہوئے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنائے گئے اور شہر میں امن و سلامتی کو یقینی بنایا گیا۔
محکمۂ سیکورٹی نے بتایا کہ دہشت گردوں نے صرف معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، جو اپنے روزمرہ کے کام کے سلسلے میں شہر کی طرف آرہے تھے، اور اس دوران کچھ شہری بھی زخمی ہوئے۔
سیکورٹی حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پرامن رہیں اور مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع دیں تاکہ دہشت گرد عناصر کے عزائم کو ناکام بنایا جا سکے۔