فیلڈ مارشل کی سکھ کمیونٹی کو عبادت گاہوں کی بحالی کی یقین دہانی

فیلڈ مارشل کی سکھ کمیونٹی کو عبادت گاہوں کی بحالی کی یقین دہانی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) — فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پنجاب کے سیلاب متاثرہ اضلاع سیالکوٹ، شکر گڑھ، نارووال اور کرتارپور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سکھ کمیونٹی کو یقین دہانی کرائی کہ اُن کی تمام عبادت گاہوں کی بحالی جلد از جلد مکمل کی جائے گی۔

دربار صاحب کرتارپور میں سکھ کمیونٹی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بروقت امدادی کارروائیوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ سکھ رہنما رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ سیلاب کے دوران پاک فوج کے جوان آخری شخص کی بحفاظت منتقلی تک ڈٹے رہے، جس پر پوری کمیونٹی ان کی مشکور ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل کا سکھ کمیونٹی کے ساتھ بیٹھنا دنیا بھر کے سکھوں کے لیے باعث فخر ہے۔ دنیا کو جب پتہ چلتا ہے کہ فیلڈ مارشل نے ذاتی طور پر کرتارپور کا دورہ کیا، تو سکھوں کے دلوں میں پاکستان کے لیے مزید احترام پیدا ہوتا ہے۔

رمیش سنگھ اروڑہ کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے سکھ مانتے ہیں کہ پاکستان اقلیتوں کے لیے محفوظ ملک ہے، اور یاتری جب یہاں سے واپس جاتے ہیں تو اُن کی آنکھوں میں آنسو ہوتے ہیں کیونکہ انہیں بے پناہ پیار اور عزت ملی ہوتی ہے۔

دیگر سکھ رہنماؤں نے بھی کہا کہ فیلڈ مارشل نے سیلاب کے بعد صرف 24 گھنٹے میں جو اقدامات کیے، اُن پر پوری دنیا کے سکھ برادری کی طرف سے شکریہ ادا کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سکھ کمیونٹی کے لیے حقیقی طور پر جنت ہے اور پاک فوج ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی رہتی ہے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.