کوئٹہ: تھانہ سریاب کی حدود میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے۔ شہباز خان گلی، نزد قمبرانی روڈ سے دو معصوم بچیوں کی بوری بند لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس کے مطابق بچیوں کی عمریں تقریباً 4 سے 5 سال کے درمیان ہیں۔ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی نوعیت، بچیوں کی شناخت اور موت کی وجوہات کا تعین مزید تحقیقات اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ممکن ہو سکے گا۔
واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور شہریوں کی جانب سے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔