وزیراعظم سے ورلڈ اکنامک فورم کی مینیجنگ ڈائریکٹر سعدیہ زاہدی کی ملاقات

وزیراعظم سے ورلڈ اکنامک فورم کی مینیجنگ ڈائریکٹر سعدیہ زاہدی کی ملاقات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ورلڈ اکنامک فورم (WEF) کی مینیجنگ بورڈ کی رکن اور مینیجنگ ڈائریکٹر محترمہ سعدیہ زاہدی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان اور ورلڈ اکنامک فورم کے درمیان دیرینہ اور مضبوط شراکت داری پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم نے ڈبلیو ای ایف کے ساتھ پاکستان کے مسلسل روابط کو سراہا، بالخصوص ڈیووس میں ہونے والے سالانہ اجلاسوں کے ذریعے WEF کی مستقل شمولیت کو قابلِ قدر قرار دیا۔

وزیراعظم نے محترمہ سعدیہ زاہدی کو پاکستان میں گزشتہ برسوں کے دوران ہونے والی اقتصادی بحالی اور اصلاحاتی اقدامات سے آگاہ کیا، اور بتایا کہ موجودہ حکومت کس طرح معیشت کو استحکام، ترقی اور بہتری کی راہ پر گامزن کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے خاص طور پر معاشی ترقی، خواتین کی شمولیت، پیشہ ورانہ تربیت، اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ورلڈ اکنامک فورم کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے میں پاکستان کی گہری دلچسپی کا اظہار کیا، جسے محترمہ زاہدی نے بھی سراہا۔

محترمہ سعدیہ زاہدی نے پاکستان آمد پر پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیراعظم کی قیادت میں جاری معاشی اصلاحات اور مثبت معاشی رفتار کی تعریف کی۔

ملاقات کے اختتام پر دونوں فریقین نے پائیدار ترقی اور باہمی اشتراک کو مزید گہرا کرنے کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.