پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

مہنگائی کے شکار عوام پر ایک اور بوجھ ڈالنے کی تیاری، یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر تک اضافہ متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا (OGRA) آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کرے گا، جس کے بعد آج رات نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

وزیر خزانہ نئی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت سے کریں گے۔

واضح رہے کہ یہ اضافہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے اور روپے کی قدر میں کمی کے باعث متوقع ہے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.