مظفرآباد: مسلم کانفرنس ریلی پر فائرنگ، 11 شہری زخمی

مظفرآباد: مسلم کانفرنس ریلی پر فائرنگ، 11 شہری زخمی

مسلم کانفرنس کی امن ریلی پر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح شرپسندوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 11 شہری زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح افراد اپنے ناکام احتجاج کے بعد عوام پر غصہ نکال رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق بٹل میں بھی عوامی ایکشن کمیٹی کے کارکنوں نے ایمبولینس کا راستہ روکا جس کے باعث بزرگ شہری محمد صادق دم توڑ گئے۔ اس کے علاوہ شرپسندوں نے غلیلوں اور دیگر ہتھیاروں سے پولیس پر بھی حملے کیے، جس سے یہ واضح ہوا کہ ان کے عزائم ابتدا سے ہی شرپسندانہ تھے۔

علاقے کے عوام نے ایمبولینس کو روکنے پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے عوامی ایکشن کمیٹی کی لگائی گئی رکاوٹیں اکھاڑ پھینکیں۔ مزید یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی کی ریلی میں اشتہاری افراد بھی شریک تھے۔

عوامی ایکشن کمیٹی کی ہلڑ بازی اور پرتشدد رویے کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرپسند عناصر اور ان کے لیڈران کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.