چین سے 21 گرین و پنک بسیں بلوچستان روانہ
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر صوبے کے شہریوں کے لیے جدید سفری سہولیات کی فراہمی کے اہم اقدام کے طور پر چین سے 21 نئی گرین اور پنک بسوں کا بیڑا بلوچستان روانہ ہوگیا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ بلوچستان کے مطابق یہ بسیں چند روز میں کوئٹہ اور تربت پہنچ جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق 17 گرین بسیں کوئٹہ کی پبلک ٹرانسپورٹ سروس کا حصہ بنیں گی جبکہ 4 گرین بسیں تربت کے شہریوں کے لیے مختص کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ خواتین کے لیے خصوصی پنک بسیں بھی کوئٹہ شہر میں چلائی جائیں گی۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان بسوں کی آمد کے بعد صوبائی دارالحکومت اور تربت میں سفری سہولیات میں نمایاں بہتری آئے گی اور شہریوں کو آرام دہ اور جدید ٹرانسپورٹ کی سہولت دستیاب ہوگی۔