محسن نقوی سے ٹرافی نہ لینے کی ہٹ دھرمی، بھارتی ٹیم جیت کے باوجود ٹرافی سے محروم

محسن نقوی سے ٹرافی نہ لینے کی ہٹ دھرمی، بھارتی ٹیم جیت کے باوجود ٹرافی سے محروم

دبئی (نیوز ڈیسک) ایشیا کپ 2025 کی اختتامی تقریب غیر معمولی صورتحال کا شکار ہو گئی جب فاتح بھارتی ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل (ACC) کے صدر اور پی سی بی چیئرمین محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کی ہدایت پر ٹیم نے اصولی موقف اختیار کیا اور محسن نقوی کے ہاتھوں ٹرافی لینے سے انکار کر دیا۔ اس باعث تقریب میں تاخیر ہوئی، لیکن محسن نقوی نے اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے۔

میچ کے بعد دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارتی کھلاڑیوں نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا، تاہم امپائرز اور پاکستانی کھلاڑیوں کو رنر اپ ایوارڈز دیے گئے۔ بھارتی کھلاڑی ترلک ورما اور شیوام دوبے نے انفرادی طور پر اپنے ایوارڈ وصول کیے۔

اختتامی تقریب کے دوران ٹرافی کو گراؤنڈ پر لایا گیا، مگر بھارتی ٹیم کے انکار اور محسن نقوی کے اصولی موقف کی وجہ سے ٹرافی واپس بھیج دی گئی اور تقریب ٹرافی کے بغیر ختم کر دی گئی۔

معروف کمنٹیٹر سائمن ڈول نے بتایا کہ بھارتی ٹیم نے ACC کو اطلاع دی تھی کہ وہ اپنی جیت کی ٹرافی وصول نہیں کرے گی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے نمائندے دیواجیت سیکیا نے اعتراف کیا کہ انکار کی واحد وجہ یہ تھی کہ ٹرافی پاکستان کے وفاقی وزیر اور ACC چیئرمین محسن نقوی کے ہاتھوں دی جا رہی تھی۔

اس صورتحال میں بھارتی ٹیم کو نہ میڈلز ملے اور نہ ہی چیمپئن کا بورڈ، جس کی وجہ سے کھلاڑیوں نے صرف علامتی تصاویر بنوائیں اور ٹرافی کو ہاتھوں سے اٹھانے کا اشارہ کیا۔

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے ٹوئٹ میں اس میچ کو “آپریشن سندور” سے تشبیہ دی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت کے لیے یہ میچ صرف کھیل نہیں بلکہ ایک سٹریٹیجک بیانیہ تھا۔

ماہرین کے مطابق یہ کرکٹ کی تاریخ کا ایک غیر معمولی موقع ہے جو بھارتی حکومت کی جنگی جنونیت کی وجہ سے پیدا ہوا۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.