کرتار پور احاطے سے سیلابی پانی مکمل طور پر نکال دیا گیا ہے۔ درشن ڈیوڑھی، مرکزی چیک پوائنٹ، استقبالیہ کیبن روم، پارکنگ اسٹینڈ، بازار، مرکزی پارک اور لنگرخانہ بھی پانی سے کلیئر کر دیے گئے ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق مرکزی چیک پوائنٹ سے زیرو پوائنٹ امیگریشن آفس تک مرکزی شاہراہ ٹریفک کے لیے بحال کر دی گئی ہے۔ دربار اور کمپلیکس کے مختلف حصوں کی صفائی کے کام میں 100 سے زائد اہلکار مصروف ہیں۔
کرتار پور کی داخلی شاہراہ پر کچھ مقامات پر پانی موجود ہے، تاہم ٹریفک کی روانی بحال ہوچکی ہے۔