گورنر بلوچستان نے اسمبلی اجلاس دو ستمبر کو طلب کرلیا

گورنر بلوچستان نے اسمبلی اجلاس دو ستمبر کو طلب کرلیا

کوئٹہ گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا ہے جاری اعلامیہ کے مطابق یہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 109 اے کے تحت طلب کیا گیا ہے جو پیر 2 ستمبر کو سہ پہر 3 بجے بلوچستان اسمبلی ہال میں منعقد ہوگا اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اجلاس کے دوران سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے

 

اسمبلی احاطے میں کسی بھی مسلح شخص کے داخلے پر مکمل پابندی عائد ہوگی جبکہ وزٹرز اور میڈیا نمائندگان کو صرف جاری کردہ خصوصی پاس یا کارڈ کے ذریعے ہی داخلے کی اجازت دی جائے گی سیاسی مبصرین کے مطابق اجلاس میں صوبے کی تازہ سیاسی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں، مالی اور عوامی مسائل سمیت اہم امور پر غور کیے جانے کا امکان ہے۔

 

اس موقع پر اپوزیشن اور حکومتی ارکان کی ممکنہ حکمتِ عملی پر بھی نظریں مرکوز ہوں گی اجلاس کے دوران سخت سیکیورٹی اور داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.