عوام کے لیے اچھی خبر: بجلی بلوں میں واضح کمی متوقع، فیصلہ چند دن میں

عوام کے لیے اچھی خبر: بجلی بلوں میں واضح کمی متوقع، فیصلہ چند دن میں

اسلام آباد: بجلی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ ملک بھر میں فی یونٹ بجلی کی قیمت میں ایک روپے 75 پیسے کمی کا امکان ہے، جس سے صارفین کو مجموعی طور پر 53 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف مل سکتا ہے۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے یہ درخواست مالی سال 2024-25 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا کو جمع کرا دی ہے۔

یہ ایڈجسٹمنٹ نہ صرف سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) بلکہ کے الیکٹرک پر بھی لاگو ہو گی۔ نیپرا 4 اگست کو اس درخواست پر باقاعدہ سماعت کرے گا۔

ذرائع کے مطابق اگر ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے لیے ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دی جاتی ہے تو ریلیف کی مقدار فی یونٹ 2 روپے 10 پیسے تک بھی جا سکتی ہے۔ نیپرا کی جانب سے حتمی فیصلہ درخواست پر سماعت کے بعد متوقع ہے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.