بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 2 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے ضلع دُکی میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم “فتنہ الہندوستان” کے خلاف کامیاب آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں دو دہشتگرد ہلاک اور دو گرفتار کر لیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے ایک خفیہ ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، جہاں فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران دو دہشتگرد مارے گئے جبکہ دو کو زندہ گرفتار کر لیا گیا۔ مارے گئے دہشتگرد متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔
فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک میں بھارتی پشت پناہی سے ہونے والی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، اور ایسے تمام عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔