غزہ کو تباہ کر دے : اسرائیلی وزیراعظم کا حکم جاری

غزہ کو تباہ کر دے : اسرائیلی وزیراعظم کا حکم جاری

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے حماس پر امن معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے غزہ میں فوجی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی فوج کو فوری طور پر غزہ میں شدید نوعیت کے حملے کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ حملے کب اور کن علاقوں میں کیے جائیں گے۔

اسرائیلی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں حماس کی جانب سے جنگ بندی کی مبینہ خلاف ورزی کے جواب میں کی جا رہی ہیں۔ اسرائیل کے مطابق حماس نے تاحال غزہ میں موجود 13 قیدیوں کی لاشیں واپس نہیں کیں۔

دوسری جانب حماس کا مؤقف ہے کہ قیدیوں کی لاشوں کی تلاش کے لیے زمینی امداد، ماہر ٹیموں اور بھاری مشینری کی ضرورت ہے، کیونکہ غزہ میں ہزاروں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ثالث ممالک سمیت اسرائیلی اور امریکی حکام کو بھی علم ہے کہ غزہ کے تباہ شدہ علاقوں سے تمام قیدیوں کی لاشیں نکالنا ایک نہایت مشکل اور طویل عمل ہے۔

نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ پیر کے روز حماس کی جانب سے جس تابوت کو اسرائیل کے حوالے کیا گیا، اس میں کسی بھی دوسرے یرغمالی کی لاش موجود نہیں تھی۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.