تربت کے علاقے بلیدہ میں ایف سی چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ

تربت کے علاقے بلیدہ میں ایف سی چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ

 تربت کے نواحی علاقے بلیدہ کے مقام ریکو میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کی چوکی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جبکہ تین دیگر ایف سی اہلکار زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ زخمی اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.