محسن نقوی کا مرحوم ایس پی عدیل اکبر کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت

محسن نقوی کا مرحوم ایس پی عدیل اکبر کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت

کامونکی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد پولیس کے مرحوم ایس پی عدیل اکبر کے گھر کامونکی میں تعزیتی دورہ کیا۔ محسن نقوی نے ایس پی عدیل اکبر کے والد، بھائی اور دیگر اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
وزیر داخلہ نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ ایس پی عدیل اکبر اسلام آباد پولیس کا قیمتی اثاثہ تھے، وہ نہایت قابل اور فرض شناس افسر تھے۔ ان کا انتقال ذاتی طور پر میرے لیے بھی ایک بڑا نقصان ہے۔ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ہمیشہ آپ کے ساتھ رہیں گے۔
دورے کے موقع پر ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس عتیق طاہر، ڈی آئی جی جواد طارق اور ڈی آئی جی ہارون جویہ بھی موجود تھے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.