راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند،سپل ویز کل صبح 6بجے کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد/لاہور — وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مسلسل بارشوں کے بعد راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے سپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، جو کل صبح 6 بجے کھولے جائیں گے۔ اے سی نیلوز کی نگرانی میں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے پلوں اور قریبی علاقوں میں پولیس اور ریسکیو ٹیموں کو تعینات کر دیا ہے اور شہریوں سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی سخت اپیل کی گئی ہے۔

دریائے راوی میں سیلابی صورتحال کے باعث لاہور ڈویژن کے کالجز کو دو روز کے لیے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ کالجز 29 اور 30 اگست کو بند رہیں گے تاکہ طلباء اور عملے کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.