اسلام آباد — پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے واٹین ٹیلی کام سمیت پانچ کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کر دیے ہیں۔ یہ کارروائی واجبات کی عدم ادائیگی اور 20 سال پرانے ٹیلی کام اسکینڈل کی بنیاد پر کی گئی ہے، جس سے قومی خزانے کو تقریباً 100 ارب روپے کا نقصان پہنچا۔
پی ٹی اے کے مطابق واٹین، وائس، ورلڈ کال، ٹیلی کارڈ اور سرکل نیٹ ٹیلی کام نے واجبات ادا نہیں کیے اور منی لانڈرنگ کے ذریعے بین الاقوامی کالز کی رقم بیرون ملک منتقل کی گئی۔
ذرائع کے مطابق سابق وفاقی سیکرٹری کیپٹن (ر) محمد محمود پر اختیارات سے تجاوز اور کروڑوں روپے رشوت لینے کے الزامات بھی سامنے آئے ہیں۔
نیب اور دیگر احتسابی اداروں نے اسکینڈل کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ پی ٹی اے نے وارننگ دی ہے کہ واجبات ادا نہ کرنے والے دیگر LDI آپریٹرز کے لائسنس بھی منسوخ کیے جائیں گے۔