سی سی پی او لاہور بلال صدیقی کمبوہ کو آئی جی بلوچستان پولیس تعینات کر دیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے بلال صدیقی کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
بلال صدیقی کمبوہ ایک سینئر پولیس افسر ہیں اور اس سے قبل لاہور میں بطور کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (CCPO) اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں، جہاں انہوں نے امن و امان کی بہتری کے لیے کئی اہم اقدامات کیے۔ بلوچستان میں ان کی تعیناتی کو امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔