بلوچستان میں سڑکوں کے ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کرنیکی ہدایت

بلوچستان میں سڑکوں کے ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کرنیکی ہدایت

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ مواصلات و تعمیرات کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے بھر میں جاری سڑکوں کے ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ہنہ روڑ اور سبی تا تھڑی کوہلو روڑ سمیت اہم منصوبوں پر پیش رفت پر بریفنگ دی گئی، جن کی تکمیل رواں سال متوقع ہے۔ حکام نے بتایا کہ مالی سال 2024-25 کے دوران 27 اہم شاہراہوں کی تعمیر و مرمت کے لیے 27 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

سیکرٹری مواصلات کے مطابق تاخیر اور ناقص کارکردگی پر 56 تعمیراتی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے تاکہ منصوبوں کے معیار پر سمجھوتہ نہ ہو۔

وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے ہدایت کی کہ تمام منصوبے اعلیٰ معیار کے ساتھ مقررہ وقت میں مکمل کیے جائیں، اور ایڈوانس ادائیگی یا مالی بے ضابطگیوں کا سلسلہ فی الفور بند کیا جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایڈوانس ادائیگی کرنے والے افسران کو معطل یا برطرف کیا جا سکتا ہے۔

زمری روڑ منصوبے میں تاخیر پر وزیراعلیٰ نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واضح ہدایت کی کہ اگر 20 دن کے اندر کام کا آغاز نہ ہوا تو ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.