پی این ایس رہبر میں پاسنگ آؤٹ پریڈ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر مہمان خصوصی

– پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر میں منعقدہ شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر نیوی کے چاق و چوبند دستے نے فیلڈ مارشل کو سلامی پیش کی۔

تقریب کا باوقار آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے 123 ویں مڈشپ مین کورس اور 31 ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی کمیشننگ پریڈ کا معائنہ کیا۔

پریڈ کے دوران اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس کو انعامات سے نوازا گیا۔ کیڈٹ عبدالرحمن نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سورڈ آف آنر کا اعزاز اپنے نام کیا۔

یہ تقریب پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ تربیت اور عسکری نظم و ضبط کا عملی مظہر تھی، جس میں معزز مہمان، اعلیٰ عسکری افسران، والدین اور غیر ملکی مندوبین نے بھی شرکت کی۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.