پنجگور میں بس اور کار کا تصادم، 8 افراد جاں بحق

پنجگور (نمائندہ خصوصی)بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے گومازین بازار میں خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک بس اور کار میں شدید تصادم کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے میں کم از کم 8 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق مسافروں سے بھری بس اور تیز رفتار کار آمنے سامنے ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیاں شعلوں کی لپیٹ میں آگئیں۔ لیویز اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا۔

اسپتال انتظامیہ نے ہنگامی صورتحال نافذ کرتے ہوئے زخمی کو طبی امداد فراہم کرنا شروع کر دی ہے۔ جاں بحق افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور ممکنہ غفلت کے باعث پیش آیا، جبکہ مقامی انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ یہ سانحہ ایک بار پھر بلوچستان میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور سڑکوں پر ناقص گاڑیوں کے سنگین خطرات کو ظاہر کرتا ہے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.