ستلج، راوی کے بعد چناب میں بھی بڑے سیلاب کی آمد

پنجاب اور آزاد کشمیر میں بھارت سے آنے والے دریاؤں اور نالوں میں اگلے چند گھنٹوں اور دنوں میں بڑے سیلاب کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران مزید بارشوں کا امکان ہے جس سے مختلف شہروں میں نظامِ زندگی شدید متاثر ہو سکتا ہے۔

بھارت کی ریاست ہماچل پردیش اور مقبوضہ کشمیر میں مسلسل بارشوں نے دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی پیدا کر دی ہے۔ یہی پانی بڑے ریلوں کی صورت میں پاکستان میں داخل ہو کر دریائے راوی، ستلج، نالہ ڈیک، نالہ ایک، پلکھو اور توی سمیت دیگر مقامات پر سیلابی صورتحال پیدا کر رہا ہے۔

اب تک پنجاب کے مختلف اضلاع کے سینکڑوں دیہات متاثر ہوئے ہیں۔ حکومت کی جانب سے کئی دیہات کو پہلے ہی خالی کرا کر لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے جبکہ مزید دیہات کو بھی فوری خالی کرانے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

ماہرین کے مطابق دریائے ستلج اور راوی کے کنارے پہلے ہی بھر چکے ہیں، نالہ ڈیک بھی قریبی علاقوں میں تباہی مچا رہا ہے، اور اب پنجاب کے سب سے بڑے دریا چناب میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو رہی ہے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.