دو روز بعد جعفر ایکسپریس کی سروس بحال

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی سروس دو روز بعد بحال کر دی گئی ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرین بدھ کو 500 سے زائد مسافروں کو لے کر پشاور کے لیے روانہ ہوئی۔

یاد رہے کہ جعفر ایکسپریس کی سروس 25 اور 26 اگست کو شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث معطل رہی تھی۔

ریلوے حکام کے مطابق مرمتی کام اور حفاظتی اقدامات مکمل کرنے کے بعد ٹرین آپریشن بحال کر دیا گیا ہے۔ ٹرین سروس کی بحالی سے مسافروں کو خاصی سہولت ملی ہے اور اب یہ معمول کے مطابق چلتی رہے گی۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.