ہر رات بیوی کے پاؤں دباتا ہوں، احمد حسن کا انوکھا انکشاف

ہر رات بیوی کے پاؤں دباتا ہوں، احمد حسن کا انوکھا انکشاف

معروف اداکار و ہدایتکار احمد حسن نے اپنی ازدواجی زندگی کے انوکھے پہلوؤں پر گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ ہر رات سونے سے قبل اپنی اہلیہ، اداکارہ نوشین احمد کے پاؤں دباتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ محض محبت نہیں بلکہ ذمہ داری اور احترام کا عملی اظہار ہے۔

واسع چوہدری کے شو میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ شرکت کے دوران احمد حسن نے بتایا کہ دونوں کی پہلی ملاقات ڈرامہ پیا کا گھر پیارا لگے کے سیٹ پر ہوئی، جہاں نوشین میک اپ کروا رہی تھیں اور پہلی نظر میں وہ دل کو بھا گئیں۔ اگلے ہی دن احمد نے نوشین سے براہِ راست منگنی سے متعلق پوچھا اور پھر ایک ہفتے کے اندر شادی کی پیشکش پر دونوں ازدواجی بندھن میں بندھ گئے۔

شو کے دوران احمد حسن نے مسکراتے ہوئے اعتراف کیا کہ جب بھی دونوں کسی تقریب میں جاتے ہیں تو دیر سے تیار ہونے والے وہ خود ہوتے ہیں، کیونکہ وہ اہلیہ کے تیار ہونے کے بعد ہی خود کی تیاری شروع کرتے ہیں۔

ہدایتکاری کے ایک حالیہ پراجیکٹ میں نوشین کو کاسٹ کرنے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے احمد حسن نے کہا کہ وہ شوہر ہونے کے باوجود سیٹ پر مکمل پروفیشنلزم برقرار رکھتے ہیں اور کبھی کبھی نوشین کو ڈانٹنا بھی پڑتا ہے تاکہ جانبداری کا تاثر نہ ملے، اگرچہ دل سے ہمیشہ نرم رہتے ہیں۔

نوشین احمد نے اس پر مسکراتے ہوئے کہا، “ظاہر ہے، وہ میرے شوہر ہیں، تو ایسا تو کریں گے ہی”۔

یہ انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے اور مداحوں کی جانب سے اس جوڑی کو محبت، احترام اور ہم آہنگی کی خوبصورت مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.