قاتل کس کا دشمن تھا؟ بانو بی بی اور شوہر کی شناختی تفصیلات جاری
کوئٹہ.بلوچستان کے علاقے ڈیگاری میں پیش آنے والے دہرے قتل کے لرزہ خیز واقعے میں نئی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ مقتولہ خاتون بانو بی بی، ان کے شوہر اور بچوں سے متعلق اہم دستاویزات منظرعام پر آ چکی ہیں۔
ذرائع کے مطابق بانو بی بی کا قومی شناختی کارڈ اور ان کے شوہر نور محمد کی شناخت کی تفصیلات حاصل کر لی گئی ہیں۔ شناختی کارڈ میں بانو بی بی کی تاریخ پیدائش یکم جولائی 1985 درج ہے، جس کے مطابق ان کی عمر 40 سال تھی، جبکہ شوہر نور محمد کی تاریخ پیدائش یکم جنوری 1987 درج ہے۔
مزید برآں، مقتولہ کے بچوں کا “ب فارم” بھی سامنے آ گیا ہے جس میں پانچ بچوں کے نام اور عمریں درج ہیں۔
بچوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
نور احمد (عمر 15 سال)،باسط خان (عمر 14 سال)،فاطمہ (عمر 10 سال)،صادقہ (عمر 7 سال)ذاکر احمد (عمر 6 سال)