پٹرولیم قیمتوں پر حکومتی جھوٹ بے نقاب، عالمی ادارے فیک نیوز واچ ڈاگ کا دھماکہ خیز وائٹ پیپر جاری

پٹرولیم قیمتوں پر حکومتی جھوٹ بے نقاب، عالمی ادارے فیک نیوز واچ ڈاگ کا دھماکہ خیز وائٹ پیپر جاری

 

عالمی ادارے فیک نیوز واچ ڈاگ نے پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق تفصیلی 38 صفحات پر مشتمل وائٹ پیپر جاری کر دیا ہے، جس کا عنوان ہے: “پٹرولیم سے متعلق جھوٹ”۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں عوام کو اندھیرے میں رکھ کر پٹرول کی اصل قیمتیں چھپائی جاتی ہیں، جب کہ قیمتوں میں اضافے کی ذمہ داری آئی ایم ایف پر ڈال کر حکومت خود کو بری الذمہ قرار دیتی ہے، حالانکہ اصل فیصلے خود حکومت ہی کرتی ہے۔

وائٹ پیپر میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سال 2000 میں عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 22 ڈالر فی بیرل تھی جبکہ پاکستان میں پٹرول 30 روپے فی لیٹر تھا۔سال 2025 میں خام تیل کی قیمت 69 ڈالر فی بیرل ہے، جبکہ پاکستان میں پٹرول 272 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہر لیٹر پر 103 روپے لیوی اور ٹیکسز عائد ہیں، جس سے حکومت نے صرف گزشتہ سال 1.02 کھرب روپے کمائے۔ 2022 سے 2025 تک پٹرولیم قیمت میں 118 روپے اضافہ ہوا ہے۔

واچ ڈاگ نے دعویٰ کیا کہ ڈی ریگولیشن ایک فریب ہے، اصل قیمتوں کا فیصلہ اب بھی حکومت ہی کرتی ہے، جبکہ اوگرا محض سفارش پیش کرتا ہے۔ رپورٹ میں فوری اضافہ اور کمی میں تاخیر کو دوہرا معیار قرار دیا گیا۔

رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ اوگرا کو بااختیار ادارہ بنایا جائے اور قیمتوں کا مکمل فارمولا شفاف انداز میں عوام کے سامنے رکھا جائے۔

فیک نیوز واچ ڈاگ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پٹرولیم قیمتوں کا نظام غیر شفاف، سیاسی مداخلت زدہ اور غیر منصفانہ ہے، جبکہ بھارت، فرانس اور تھائی لینڈ جیسے ممالک میں قیمتوں کا نظام شفاف اور مستقل اصولوں پر مبنی ہے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.