لورالائی: مڑہ تنگی ندی میں گاڑی بہہ گئی، افراد معجزانہ طور پر بچ گئے

لورالائی: مڑہ تنگی ندی میں گاڑی بہہ گئی، افراد معجزانہ طور پر بچ گئے

لورالائی کے علاقے مڑہ تنگی ندی میں رات کے وقت طغیانی کے باعث ایک گاڑی پانی کے ریلے میں بہہ گئی۔ گاڑی میں موجود افراد کی چپلیں اور دیگر سامان ندی کنارے موجود پائے گئے، تاہم گاڑی کی شناخت فوری طور پر نہ ہو سکی۔

ابتدائی اطلاعات نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا، تاہم لیویز انچارج میختر حلیم نے تازہ بیان میں واضح کیا ہے کہ ندی میں پانی کی سطح اچانک بلند ہونے کے بعد گاڑی میں سوار افراد نے بروقت گاڑی سے نکل کر اپنی جانیں بچا لیں۔

ان کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام افراد محفوظ ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ متاثرہ افراد نے اندھیرے اور پانی کے بہاؤ کو دیکھتے ہوئے فوری طور پر گاڑی چھوڑ دی تھی۔

حکام کی جانب سے گاڑی کو نکالنے اور شناخت کرنے کے لیے کارروائی جاری ہے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.