بلوچستان سرحد پر دراندازی ناکام، 47 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے سمبازا میں افغانستان سے دراندازی کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے 47 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ ہلاک ہونے والے زیادہ تر دہشتگرد افغان باشندے تھے جو بڑی تعداد میں بارڈر کراس کرنے کی کوشش کررہے تھے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران دہشتگردوں کی کئی لاشیں افغانستان کی حدود میں گریں۔ واقعہ کو 15 روز گزرنے کے باوجود افغان حکام یا لواحقین کی جانب سے ان لاشوں کو اٹھانے نہیں آیا گیا۔ اس دوران لاشیں کھلے آسمان تلے پڑی رہیں اور گوشت خور جانوروں کی خوراک بنتی رہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بالآخر 25 اگست کو افغان حکام کے ساتھ بارڈر پر جرگہ ہوا، جس کے بعد گزشتہ روز ان لاشوں کو گدھوں پر لاد کر افغانستان منتقل کیا گیا۔سیکیورٹی اور انٹیلیجنس اداروں کے مطابق فتنہ الخوارج کی اس بڑی تعداد کو کسی بھی ممکنہ دہشتگردانہ کارروائی سے قبل ہی ہلاک کر دینا پاکستان کی فورسز اور اداروں کی ایک بڑی کامیابی ہے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.