google-site-verification=hCdMJtRSQIFlKGUKDvshKKo__duzI1re2ugCjowz_Yg

پنچاب والوں کیلئے خوشخبری دس چھٹیاں

پنچاب والوں کیلئے خوشخبری دس چھٹیاں

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے سرکاری اور نجی کالجز کے لیے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کے مطابق تمام کالجز 28 مارچ سے 2 اپریل تک بند رہیں گے، یعنی طلبہ اور اساتذہ کو 6 دن کی چھٹی ملے گی۔دوسری جانب، اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب بھر کے اسکولوں کے لیے 10 روزہ عید تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

 

اسکول 28 مارچ سے 6 اپریل تک بند رہیں گے، تاہم اساتذہ 4 اپریل کو امتحانی نتائج کے اعلان کے لیے اسکول آئیں گے۔سرکاری ملازمین کے لیے بھی خوشخبری آ گئی، سندھ حکومت نے 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا، جس کے بعد سرکاری دفاتر 29 مارچ سے 6 اپریل تک بند رہیں گے، یوں ملازمین کو 8 دن کی چھٹیاں ملیں گی۔یہ فیصلہ سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کو بعد از مرگ “نشان پاکستان” سے نوازے جانے کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں عیدالفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہونے کا امکان ہے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.