پاکستان نے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو شکست دیدی

دبئی (ویب ڈیسک) – ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو شکست دے دی۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے اور بنگلہ دیش کو 136 رنز کے ہدف کا سامنا کرنا پڑا۔

محمد حارث نے پاکستان کی بیٹنگ میں نمایاں کارکردگی دکھائی اور 31 رنز بنائے، جبکہ محمد نواز نے 25 اور شاہین شاہ آفریدی نے 19 رنز کا اضافہ کیا۔ کپتان سلمان آغا نے 19، فخر زمان 13، اور حسین طلعت 3 رنز بنائے۔ فہیم اشرف 14 اور حارث رؤف 3 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد نے 3 وکٹیں حاصل کیں، رشاد حسین اور مہدی حسن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ مستفیض الرحمان کو ایک وکٹ ملی۔

یہ فتح پاکستان کو سپر فور مرحلے میں مضبوط پوزیشن دلاتی ہے اور ٹیم کے حوصلے کو مزید بڑھاتی ہے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.