چمن: یونیسف کی جانب سے طلبہ میں بستے اور تعلیمی سامان تقسیم

چمن میں یونیسف ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کے تحت گورنمنٹ پرائمری سکول مدرسہ بحرالعلوم کے طلبہ میں بستے اور ریڈنگ میٹریل تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ منیجر جمیل احمد کاکڑ، اسسٹنٹ فنانس فرید گوہر اور دیگر عہدیداران شریک تھے۔

طلبہ نے تعلیمی سامان ملنے پر خوشی کا اظہار کیا جبکہ اساتذہ نے کہا کہ یہ اقدام بچوں کی تعلیمی ضروریات پوری کرنے اور ان کے سیکھنے کے عمل کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔ منتظمین کے مطابق پروگرام کا مقصد تعلیمی معیار بلند کرنا اور اداروں کو درپیش مسائل کے حل میں مدد فراہم کرنا ہے۔

والدین اور طلبہ نے یونیسف کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے بچوں میں تعلیم حاصل کرنے کا شوق مزید بڑھے گا۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.