بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں کامیابی سے جاری ہیں۔ اب تک کیچ میں 13، مستونگ میں 7، تمپ میں اہم کمانڈر سمیت 5، پنجگور و تربت میں 11 جبکہ مچھ کے پہاڑی علاقوں میں 30 دہشتگرد مارے گئے۔ آپریشنز کے دوران دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کیے گئے اور بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پنجگور اور تربت کے مختلف علاقوں میں مشترکہ آپریشن کے دوران 11 دہشتگرد مارے گئے جو معصوم شہریوں کے قتل اور دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔ ہلاک دہشتگرد فتنہ الہندوستان نامی گروہوں سے وابستہ تھے اور اہم تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، تاہم فورسز کی بروقت کارروائی سے یہ منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔دوسری بڑی کارروائی مچھ کے پہاڑی علاقوں میں کی گئی، جہاں فضائی اور زمینی آپریشن کے دوران 30 دہشتگرد مارے گئے اور ان کے ٹھکانوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے نتیجے میں دہشتگرد نیٹ ورک کو شدید دھچکا لگا اور ان کی سرگرمیاں مفلوج ہوکر رہ گئی ہیں۔سیکیورٹی فورسز نے کیچ کے علاقے تمپ میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر زاہد صالح عرف واحد عرف بھوانی سمیت 5 دہشتگرد وں کو ہلاک کردیا سیکورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگرد درجن سے زائد شہریوں اور فورسز پر حملوں میں ملوث رہا ہے۔ اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ادھر مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ کر دیے گئے اور 7 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ سرچ آپریشن تاحال جاری ہے تاکہ علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کیا جا سکے
You might also like