شہرپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹریفک کانسٹیبل کو زخمی کرنے والے رکشہ ڈرائیور کو رکشے سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے ٹریفک کانسٹیبل کو ڈیوٹی کے دوران روکنے پر رکشہ ڈرائیور نے چھری مار کر زخمی کیا اور موقع سے فرار ہوگیا تھا۔
زخمی کانسٹیبل کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔