ہنگو: ایف سی پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 3 اہلکار شہید، 17 زخمی

ہنگو (ویب ڈیسک) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو کے علاقے طورہ وڑی میں فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) کی پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 3 اہلکار شہید اور 17 زخمی ہوگئے۔

ایس پی آپریشنز اسد زبیر کے مطابق دوآبہ میں قائم ایف سی قلعے کو دہشت گردوں نے نشانہ بنایا تاہم پولیس اور ایف سی اہلکاروں نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں حملہ آور فرار ہوگئے۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی پشت پناہی یافتہ دہشت گردوں کا حملہ ایف سی جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ناکام بنایا۔ انہوں نے شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔

وزیر داخلہ نے شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے اور شہیدوں کی جرات و بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.