ڈیگاری دوہرا قتل: مقتولہ بانو بی بی کے بچوں اور خاندان کے جذباتی انکشافات، معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا

ڈیگاری دوہرا قتل: مقتولہ بانو بی بی کے بچوں اور خاندان کے جذباتی انکشافات، معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا

بلوچستان کے علاقے ڈیگاری میں پیش آنے والے دوہرے قتل کے واقعے نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔ مقتولہ بانو بی بی کے بچوں، بہن اور پھوپھی نے میڈیا کے سامنے آکر کئی جذباتی اور اہم انکشافات کیے ہیں جنہوں نے واقعے کو ایک نئی سمت دے دی ہے۔مقتولہ کے بڑے بیٹے نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی والدہ نے بہادری سے جان دی اور جاتے ہوئے وصیت کی کہ وہ خود اور اپنے والد کا خیال رکھیں۔

 

چھوٹے بیٹے ذاکر احمد، جو محض چھ سال کا ہے، نے معصومیت سے کہا کہ اس کی “امی حج کرنے گئی ہیں”۔بانو بی بی کی بہن اور پھوپھی کے مطابق مقتولہ کو اپنی “غلطی” کا احساس ہوگیا تھا، وہ قبیلے اور خاندان کے سامنے شرمندہ تھیں اور اپنی جان لینا چاہتی تھیں۔ ان کے مطابق بانو بی بی کہتی تھیں کہ انہیں پستول دے دیا جائے تاکہ وہ خود کو مار سکیں، تاہم احسان اللہ نامی شخص نے انہیں بھاگنے پر مجبور کیا، جس کے بعد یہ اندوہناک واقعہ پیش آیا۔

 

ڈیگاری دوہرا قتل کیس: مقتولہ بانو بی بی اور شوہر نور محمد کی شناختی دستاویزات منظر عام پر، بچوں کی تفصیلات بھی جاری

ڈیگاری دوہرا قتل کیس میں مقتولہ بانو بی بی اور ان کے شوہر نور محمد کی شناختی دستاویزات سامنے آگئی ہیں۔دستاویزات کے مطابق بانو بی بی کی عمر 40 سال جبکہ ان کے شوہر نور محمد کی عمر 38 سال تھی۔ ان کے پانچ بچوں کے نام اور عمریں بھی سامنے آ گئی ہیں، جن میں 15 سالہ نور احمد، 14 سالہ باسط خان، 10 سالہ بی بی فاطمہ، 7 سالہ بی بی صادقہ اور 6 سالہ ذاکر احمد شامل ہیں۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.