دُکی،انمبار ندی میں نہاتے ہوئے 4 کمسن بہنیں ڈوب کر جاں بحق

دُکی،انمبار ندی میں نہاتے ہوئے 4 کمسن بہنیں ڈوب کر جاں بحق

بلوچستان کے ضلع دُکی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں انمبار ندی میں نہاتے ہوئے چار کمسن بہنیں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں۔ واقعہ لیویز ذرائع نے تصدیق کی ہے۔

جاں بحق ہونے والی بچیوں کی شناخت زرکنا بی بی (عمر 11 سال)، خاتون بی بی (عمر 8 سال)، فریجہ بی بی (عمر 7 سال) اور سوا بی بی (عمر 5 سال) کے نام سے ہوئی ہے، جو بارام خان قوم بزدار کی بیٹیاں اور لاکھی لونی کی رہائشی تھیں۔

لیویز ذرائع کے مطابق، حادثے کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کارروائی کرتے ہوئے تمام بچیوں کی لاشیں ندی سے نکال لیں۔ واقعہ کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا، جب کہ اہلِ خانہ غم سے نڈھال ہیں۔

علاقہ مکینوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ندی جیسے خطرناک مقامات پر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے دلخراش واقعات سے بچا جا سکے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.