یاور عباس کی لاش برآمد، گلگت بلتستان میں سوگ کی فضا

یاور عباس کی لاش برآمد، گلگت بلتستان میں سوگ کی فضا

معروف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اور نوجوان رہنما یاور عباس گزشتہ روز وادی نگر کے علاقے شین بار، چاپروٹ میں ٹریکنگ کے دوران ایک پہاڑی کھائی میں گر کر لاپتہ ہو گئے تھے۔ اطلاع ملتے ہی مقامی رضاکاروں نے دن بھر بھرپور کوشش کی، مگر علاقے کی سخت دشواریوں کے باعث جائے حادثہ تک نہ پہنچ سکے۔

آج صبح پاکستان آرمی کا ہیلی کاپٹر ریسکیو کے لیے روانہ کیا گیا، تاہم وہ بھی پہاڑی جغرافیے اور خراب رسائی کے باعث مطلوبہ مقام تک نہیں پہنچ پایا اور جلد ہی واپس آنا پڑا۔اس کے باوجود تین مقامی نوجوان رضاکاروں نے انتھک کوششوں کے بعد یاور عباس کی لاش کو انتہائی دشوار گزار مقام سے بازیاب کیا۔ اطلاعات کے مطابق وہ بار نالہ، بار داس وادی میں گرنے سے جاں بحق ہوئے۔

سوشل میڈیا پر ہزاروں افراد نے یاور کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے، اور ان کی رحلت کو گلگت بلتستان کے لیے ایک قومی سانحہ قرار دیا ہے۔إِنَّا ِلِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

یاور عباس کی جدوجہد نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.