پاکستانیوں کیلئے خوشخبری: یو اے ای کیساتھ ویزا فری انٹری معاہدہ طے پا گیا

پاکستانیوں کے لیے خوشخبری: یو اے ای کیساتھ ویزا فری انٹری معاہدہ طے پا گیا

ابوظبی: پاکستان اور یو اے ای کے درمیان ویزا فری انٹری اور جدید ٹیکنالوجی سمیت کئی اہم معاہدوں پر دستخط پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفارتی، تجارتی اور تکنیکی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگیا ہے۔ ابوظبی میں ہونے والے مشترکہ وزارتی کمیشن کے 12ویں اجلاس میں ویزا فری انٹری، مصنوعی ذہانت، اور مشترکہ سرمایہ کاری ٹاسک فورس سمیت متعدد اہم معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔

اجلاس کی صدارت پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور یو اے ای کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید نے مشترکہ طور پر کی۔ اس موقع پر دونوں ممالک نے تجارت، توانائی، دفاع، صحت، آئی ٹی، تعلیم، افرادی قوت، خوراک، ریلوے اور موسمیاتی تبدیلی جیسے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق، سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا فری انٹری کا معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کا مظہر ہے۔ اس کے علاوہ مصنوعی ذہانت کے شعبے میں اشتراک اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے ٹاسک فورس بھی تشکیل دی گئی ہے۔

اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ پاک-امارات وزارتی کمیشن کا آئندہ یعنی 13واں اجلاس پاکستان میں منعقد ہوگا۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.