کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کے 4 ایجنٹ گرفتار

کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کے 4 ایجنٹ گرفتار

کراچی میں حساس اداروں اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (SIU) کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کے لیے کام کرنے والے 4 ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایس پی SIU شعیب میمن نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گرفتار ملزمان کا تعلق سندھ کے ضلع سجاول سے ہے اور وہ بھارتی فوج کے کرنل رنجیت سے مسلسل رابطے میں تھے۔

شعیب میمن کے مطابق، ملزمان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، اسلحہ، ایک کار، اور موبائل فون برآمد کیے گئے جن میں پاکستانی حساس فوجی تنصیبات کی تصاویر، جیو ٹیگ شدہ لوکیشنز اور بھارتی نمبرز موجود تھے۔

ملزمان کا کام پاکستان میں حساس تنصیبات کی ریکی، فوٹو گرافی اور ان معلومات کو بھارتی خفیہ ایجنسی “را” تک پہنچانا تھا۔

ایس ایس پی نے مزید کہا کہ گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے اور انکشافات کے بعد نیٹ ورک کے دیگر ممکنہ ارکان کی تلاش بھی جاری ہے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.