سیستان و بلوچستان میں امریکی ہتھیاروں کی بڑی کھیپ برآمد
سیستان و بلوچستان کے عوامی و انقلابی پراسیکیوٹر کے مطابق، گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران جنرل انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ اور خفیہ سپاہیوں کی مسلسل نگرانی اور کارروائی کے نتیجے میں امریکی ساختہ اسلحہ اور گولہ بارود کی ایک بڑی کھیپ برآمد کر لی گئی ہے۔
حکام کے مطابق، یہ کارروائی حساس اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی اور اس دوران ضبط کیے گئے ہتھیار کسی ممکنہ تخریبی کارروائی کا حصہ ہو سکتے تھے۔