امریکی حملوں میں ایرانی جوہری تنصیبات تباہ نہیں ہوئیں،امریکی میڈیا

امریکی حملوں میں ایرانی جوہری تنصیبات تباہ نہیں ہوئیں،امریکی میڈیا

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران پر حالیہ فضائی حملوں کے باوجود اس کی جوہری تنصیبات مکمل طور پر تباہ نہیں ہو سکیں۔ سی این این کے مطابق پینٹاگون کے ابتدائی انٹیلی جنس تجزیے میں بتایا گیا ہے کہ ایران کا یورینیم افزودگی کا بنیادی انفرااسٹرکچر محفوظ رہا ہے اور حملوں سے صرف چند ماہ کی تاخیر ممکن ہوئی ہے۔

امریکی فضائیہ نے 21 جون کو فردو، نطنز اور اصفہان کی جوہری تنصیبات پر حملے کیے تھے، جنہیں صدر ٹرمپ نے “مکمل کامیابی” قرار دیا تھا۔ تاہم انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق زیر زمین سینٹری فیوجز بڑی حد تک محفوظ رہے، اور ایران کی جوہری صلاحیت کو مکمل نقصان نہیں پہنچا۔

وائٹ ہاؤس نے ان انٹیلی جنس رپورٹس کو جھوٹا اور لیک کرنے والوں کو شکست خوردہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ صدر ٹرمپ اور امریکی پائلٹس کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔

وزیر دفاع نے بھی میڈیا رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا جوہری پروگرام مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے، جبکہ عالمی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران اب بھی ایٹم بم بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے امریکی میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے سی این این، اے بی سی اور این بی سی کو “فیک نیوز” قرار دیا اور کہا کہ حملوں کے نتائج واضح ہیں، صرف جھوٹ بولنے والے ہی اس پر سوال اٹھا رہے ہیں۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.