فیس بک نے پاکستان کو مونیٹائزیشن کے لیے اہل قرار دے دیا

فیس بک نے پاکستان کو مونیٹائزیشن کے لیے اہل قرار دے دیا

دنیا کی سب سے بڑی سوشل میڈیا کمپنی فیس بک نے پاکستان کو باضابطہ طور پر مونیٹائزیشن پروگرام کے لیے اہل ممالک کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد ملک بھر میں مواد تخلیق کرنے والے (Content Creators) افراد اب فیس بک کے ذریعے آمدنی حاصل کر سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق فیس بک نے اپنے پلیٹ فارم پر پاکستانی صارفین کے لیے ویڈیوز، ریلز اور پیج مونیٹائزیشن کے فیچرز فعال کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ توقع ہے کہ چند دنوں میں یہ سہولت پاکستان کے تمام صارفین کے لیے دستیاب ہو جائے گی۔

ماہرین کے مطابق فیس بک کی جانب سے یہ اقدام پاکستان میں ڈیجیٹل اکانومی کے فروغ اور نوجوانوں کے لیے آن لائن روزگار کے مواقع بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ڈیجیٹل میڈیا ایکسپرٹس کا کہنا ہے کہ اس پالیسی سے لاکھوں پاکستانی نوجوان جن کے پاس موبائل فون اور انٹرنیٹ کی سہولت موجود ہے، اب اپنے تخلیقی مواد کے ذریعے باعزت آمدنی حاصل کر سکیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیس بک نے مونیٹائزیشن کے لیے بین الاقوامی معیارات اور شرائط بھی لاگو کی ہیں جن میں مواد کے معیار، کاپی رائٹ پالیسی، اور کمیونٹی گائیڈ لائنز کی پابندی لازمی قرار دی گئی ہے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.