خضدار میں مسلح افراد کا کیمپ پر حملہ، 18 مزدور اغوا

خضدار میں مسلح افراد کا کیمپ پر حملہ، 18 مزدور اغوا

بلوچستان کے ضلع خضدار میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملہ کر کے 18 مزدوروں کو اغوا کر لیا جبکہ متعدد گاڑیوں اور مشینری کو آگ لگا دی۔

واقعہ خضدار کے علاقے کلیڑی میں پیش آیا جہاں حملہ آوروں نے شاہراہ بند کر کے کیمپ اور کرش پلانٹ کو نشانہ بنایا۔ کمپنی “ڈی بلوج” خضدار-واشک روڈ کی تعمیر پر کام کر رہی تھی۔

لیویز ذرائع کے مطابق حملے میں کم از کم 8 گاڑیاں اور بھاری مشینری تباہ ہوئیں۔ اغوا کیے گئے مزدوروں کا تعلق صوبہ سندھ سے ہے جو روزگار کے لیے بلوچستان آئے تھے۔

کمپنی کے منیجر ذوالفقار احمد کے مطابق مسلح افراد ابتدائی طور پر 20 مزدوروں کو لے گئے تھے، تاہم دو کو چھوڑ دیا گیا۔ باقی 18 مزدور اب بھی لاپتا ہیں۔

سیکیورٹی فورسز، ایف سی اور سی ٹی ڈی نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، مگر تا حال کوئی کامیابی نہیں ملی۔

گزشتہ ہفتے مستونگ سے بھی 9 مزدور اغوا کیے گئے تھے، جس کے بعد دو ہفتوں میں اغوا ہونے والے مزدوروں کی کل تعداد 27 ہو گئی ہے۔

حکومت بلوچستان نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.