اسحاق ڈار کی ڈھاکا میں اہم ملاقاتیں، 6 معاہدے طے
ڈھاکا: نائب وزیر اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بنگلہ دیشی مشیر خارجہ محمد توحید حسین سے ملاقات کی جس میں باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں دوطرفہ تجارت، اقتصادی تعاون، عوامی روابط اور علاقائی مسائل پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
بعد ازاں دونوں ممالک کے درمیان 6 اہم معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط ہوئے جن میں سفارتکاروں کے لیے ویزا فری معاہدہ، فارن سروس اکیڈمیوں کے درمیان تعاون، APP اور BSS کے مابین شراکت داری، اسٹریٹیجک اسٹڈیز انسٹیٹیوٹس کے درمیان MoU، تجارتی ورکنگ گروپ اور 2025–2028 کے ثقافتی تبادلے کا پروگرام شامل ہیں۔
ملاقات میں سارک کی بحالی، مسئلہ فلسطین اور روہنگیا کے حل پر بھی گفتگو ہوئی، جبکہ ڈھاکا میں تجارتی اجلاس کے دوران سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔