مستونگ ،سیکورٹی فورسز کا آپریشن 3بھارتی ایجنٹ ہلاک ،دوجوان شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے مستونگ ضلع میں بھارتی پراکسی گروہ “فتنہ الہندستان” کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بنیادوں پر کامیاب آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں تین دہشتگرد جہنم واصل ہو گئے۔تاہم فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران، 31 سالہ میجر زید سلیم اول(ساکن خوشاب)دشمنوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہو گئے۔ ان کے ہمراہ 22 سالہ سپاہی نظم حسین(ساکن جہلم) بھی مادر وطن پر قربان ہو گئے۔علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگرد کے نیٹ ورک کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔آئی ایس پی آر کے مطابق، سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کا مکمل قلع قمع کرنے کے لیے پرعزم ہیں، اور ہمارے شہدا کی یہ عظیم قربانیاں اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.