google-site-verification=hCdMJtRSQIFlKGUKDvshKKo__duzI1re2ugCjowz_Yg

این ایس یو کی دو خواتین اساتذہ نے کنگز کالج لندن سے اسٹیم پروگرام مکمل کرلیا

اسلام آباد: نیشنل اسکلز یونیورسٹی (این ایس یو) اسلام آباد نے بین الاقوامی تعلیمی میدان میں ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا، جہاں یونیورسٹی کی دو قابل فخر اساتذہ، ڈاکٹر مریم سبحانی (شعبہ جنرل اسٹڈیز) اور محترمہ انیتا بی بی (شعبہ ہیلتھ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی) نے برطانیہ کے ممتاز ادارے کنگز کالج لندن سے اسٹیم فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کامیابی سے مکمل کر لیا۔

یہ پروگرام پاکستان-برطانیہ تعلیمی شراکت کا حصہ تھا، جسے برٹش کونسل اور نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔ تربیت کا انعقاد برطانیہ کی تین بڑی جامعات — یونیورسٹی آف یارک، یونیورسٹی آف برمنگھم، اور کنگز کالج لندن — میں کیا گیا۔

شرکاء کو جدید تدریسی ماڈلز، مصنوعی ذہانت (Generative AI) کے تعلیمی استعمال، آؤٹکم بیسڈ لرننگ، اسسمنٹ حکمتِ عملیاں، صنفی مساوات، اور تعلیمی پائیداری جیسے کلیدی موضوعات پر عملی تربیت دی گئی۔

بانی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد مختار نے اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا:

“یہ نہ صرف اساتذہ کی پیشہ ورانہ ترقی کا اعزاز ہے بلکہ این ایس یو کے عالمی وژن، تدریسی جدت اور معیاری تعلیم کے وعدے کا عکاس بھی ہے۔ ہم پاکستان کی نوجوان نسل کو عالمی معیار کی تعلیم و مہارت سے آراستہ کرنے کے مشن پر گامزن ہیں۔”

این ایس یو، جو یونیسکو-یونی ووک اور یورپی ٹریننگ فاؤنڈیشن کا تسلیم شدہ “سینٹر آف ووکیشنل ایکسیلنس” ہے، اب ایک قومی تعلیمی ادارے سے نکل کر عالمی سطح پر فنی و تکنیکی تعلیم میں قیادت کا کردار ادا کر رہا ہے۔

یہ اہم پیش رفت پاکستان کی اعلیٰ تعلیم کو بین الاقوامی سطح پر نمایاں کرنے اور اساتذہ و طلبہ کے لیے عالمی مواقع کے دروازے کھولنے کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.