google-site-verification=hCdMJtRSQIFlKGUKDvshKKo__duzI1re2ugCjowz_Yg

مٹھی بھر دہشتگرد بلوچستان کی ترقی کا راستہ نہیں روک سکتے، ڈی جی آئی ایس پی آر

مٹھی بھر دہشتگرد بلوچستان کی ترقی کا راستہ نہیں روک سکتے، ڈی جی آئی ایس پی آر

لاہور: پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

دورے کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے آپریشن “بنیان مرصوص” میں پاک افواج کی حکمت عملی، قربانیوں اور کامیابیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ یہ آپریشن عوام، خصوصاً نوجوانوں کی مکمل حمایت سے کامیاب ہوا، اور یہی عوامی اعتماد افواج پاکستان کی اصل طاقت ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا، جب کہ بلوچ عوام مذہب، تاریخ اور ثقافت کے مضبوط رشتوں کے ذریعے پاکستان کے ساتھ جُڑی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چند دہشت گرد عناصر بلوچستان کی ترقی اور ملک کی مجموعی خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے۔

طلبہ و طالبات نے افواجِ پاکستان کو آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر خراجِ تحسین پیش کیا اور اس نوعیت کے مزید انٹرایکٹو سیشنز کی خواہش ظاہر کی۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.