گوگل چیلنج فائنل: پاکستانی گو جیمہ ٹیم دنیا کے سامنے

گوگل چیلنج فائنل: پاکستانی گو جیمہ ٹیم دنیا کے سامنے

اسلام آباد – انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی (IST) کی باصلاحیت طلبہ پر مشتمل ٹیم “گو جیمہ” نے گوگل سلوشن چیلنج 2025 کے عالمی فائنلز میں شرکت سے قبل وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی، محترمہ شزا فاطمہ خواجہ سے خصوصی ملاقات کی۔

یہ ٹیم ایشیا بھر کی ٹاپ 10 ٹیموں میں شامل ہو چکی ہے اور اب عالمی اعزاز کے حصول کے لیے فلپائن کے دارالحکومت منیلا روانہ ہونے والی ہے۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے ٹیم کی کامیابی کو پاکستان کے لیے ایک “قومی فخر” قرار دیا اور نوجوانوں کی اس پیش رفت کو “ڈیجیٹل پاکستان” وژن کا عملی نمونہ کہا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہہمارے نوجوان AI اور جیو اسپیشل ٹیکنالوجی جیسے جدید شعبوں میں عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں، جو ایک قابلِ فخر لمحہ ہے۔”انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی و نجی اداروں کو پاکستان کے ٹیکنالوجی اقدامات میں تعاون کو فروغ دینا چاہیے تاکہ نوجوانوں کو مضبوط مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

شزا فاطمہ نے گوگل ڈیولپر گروپس اور AI ریسرچ پروگرامز کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کی مہارتوں سے لیس کر رہے ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ عالمی کامیابیاں وزیرِاعظم شہباز شریف کے ڈیجیٹل پاکستان وژن کی کامیاب ترجمانی ہیں، اور وزارتِ آئی ٹی نوجوانوں کے ساتھ قدم بہ قدم کھڑی ہے۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.