google-site-verification=hCdMJtRSQIFlKGUKDvshKKo__duzI1re2ugCjowz_Yg

لاہور سے اسلام آباد کا فاصلہ 100 کلومیٹر کم ہوگا

لاہور سے اسلام آباد کا فاصلہ 100 کلومیٹر کم ہوگا

وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان نے لاہور-سیالکوٹ موٹروے (M-11) کی توسیع اور اپ گریڈیشن کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس منصوبے کی تکمیل کے بعد لاہور سے اسلام آباد کا فاصلہ 100 کلومیٹر کم ہوجائے گا، جس سے سفر کا وقت تقریباً ایک گھنٹہ بچ جائے گا۔

منصوبے کے تحت موٹروے کو 4 سے بڑھا کر 6 لینز کیا جائے گا جبکہ نیا سیکشن کھاریاں کو اسلام آباد سے منسلک کرے گا۔ اس اقدام سے لاہور-اسلام آباد موٹروے (M-2) پر ٹریفک کا بوجھ کم ہونے کے ساتھ ساتھ گوجرانوالہ، گجرات، کھاریاں، جہلم اور گوجر خان کے مسافروں کے لیے اسلام آباد تک رسائی مزید تیز اور آسان ہوگی۔

اعلان نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) پنجاب ریجن کے دفتر میں ایک اجلاس کے دوران کیا گیا، جس میں وفاقی سیکرٹری مواصلات، چیئرمین NHA اور سی ای او روی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (RUDA) نے بھی شرکت کی۔

وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ تمام منصوبے بروقت اور اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیے جائیں اور مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے 30 سالہ انفراسٹرکچر پلان تیار کیا جائے۔ انہوں نے ملتان روڈ تا رنگ روڈ کوریڈور کی جلد تکمیل کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تاخیر یا ناقص کام کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.